وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 3 تا 5 ستمبر روس کا سرکاری دورہ کریں گے
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 3 تا 5 ستمبر 2020ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کی دعوت روسی وفاق کے وزیر دفاع جنرل شیر شوئیگو نے دی ہے۔ یہ دعوت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)، اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او) اور دولت مشترکہ کے آزاد رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی مشترکہ میٹنگ میں شرکت کے لئے ہے۔ یہ میٹنگ دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔
اس دورے میں وزیر دفاع روسی وزیر دفاع جنرل شوئیگو سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے باہمی تعاون اور باہمی مفاد کے امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔
ہندوستان اور روس مراعات یافتہ اسٹریٹجک ساجھیدار ہیں۔ یہ دورہ اعلیٰ سطحی سیاسی رابطے میں سے ایک ہوگا، جو دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ جاری رہتاہے۔
راجناتھ سنگھ کے روس کے دورہ کو بہت اہم منا جا رہا ہے. دونو ملکوں کے لئے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے. روس اور ہندوستان کے مابین بہت پہلے سے تعلقات رہے ہیں. دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری کے لئے راجناتھ سنگھ کے اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے. چونکہ یہ دورہ کورونا کی وبا کے بعد ہو رہا ہے اس لئے اس دورہ کو اور بھی اہمیت دی جا رہی ہے .
.