Categories: Urdu

پاکستان کے خلاف امریکا اور یوروپ میں زبردست احتجاج

پاکستان کے خلاف امریکا اور یوروپ میں زبردست احتجاج
گزشتہ تین روز کے اندر امریکا اور متعدد یوروپی ممالک میں پاکستان کے خلاف زبردست احتجاج دیکھنے کو ملا ہے۔ یہ احتجاج پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر میں ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت میں بلوچ رہنماؤں پر مظالم میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے بلوچستان کے لوگوں پر ظلم ڈھاتا رہا ہے۔ حکومت عمران خان کی ہو یا جنرل پرویز مشرف کی۔ دنیا کو وہ دن یاد ہے جب جنرل پرویز مشرف کی فوج نے مقبول ترین بلوچ لیڈر نواب اکبر خان بگتی کا قتل کیا تھا۔ نواب اکبر خان بگتی بلوچ قوم کے معزز ترین رہنماؤں میں تھے۔ لیکن جنرل پرویز مشرف کی حکومت میں انھیں قتل کر دیا گیا تھا۔ بلوچ لوگوں نے اپنے اُپر ہوئے مظالم کو بیان کرنے کے لئے عالمی پیمانے پر کئی بار آواز بلند کی ہے۔ دراصل بلوچوں پر پاکستانی فوج نے جو مظالم ڈھائے ہیں وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں۔ بلوچ ایک بہادر اور خود دار قوم ہے۔ پاکستان اور پاکستانی حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان آج بھی غربت میں جی رہا ہے۔ اس بہادر قوم کے نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ انھیں بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔
چودہ اگست کو پاکستان کا یوم آزادی ہے۔ اسی دن دنیا کے مختلف ملکوں میں بلوچوں نے پاکستان کے خلاف مظاہرے کئے۔ اور اب اسی اگست کے مہینے میں دوسری بار عالمی پیمانے پر پاکستان کے خلاف مظاہرے ہوئے تو پاکستان کو عالمی برادری کے سامنے ذلت اٹھانی پڑی ہے۔ امریکا نے نیویارک میں پاکستانی کنسولیٹ کے سامنے، جرمنی میں، ٹورنٹوں کناڈا کی سڑکوں پر اور لندن میں برطانوی پارلیامنٹ کے سامنے اقلیتی بلوچوں نے اس بات کے لئے زبردست مظاہرہ کیا کہ پاکستان میں بلوچستان کے علاقے میں غیر قانونی طور پر لوگوں کا اغوا کیا جا رہا ہے، انھیں ٹارچر کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے انھیں جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے۔
کناڈا کے ٹورنٹو میں بلوچ نیشنل موومنٹ نے مظاہرے کا انعقاد کیا۔ بلوچ لیڈر داکٹر ظفر بلوچ نے ٹورنٹو میں مظاہرین سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ظفر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی حکام کی نگرانی میں پاکستان میں اقلیتی طبقات کی زندگی کو اجیرن بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں نہ سرف بلوچ بلکہ سندھی اور پشتون بھی نشانے پر ہیں۔ ہر طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ لیکن عمران خان کی حکومت سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش ہے۔ انڈیا نیریٹیو نے گزشتہ ایک ماہ میں ایسی کئی باتوں کو سامنے لانے کا کام کیا ہے جس میں پاکستان کی حرکتیں سامنے آئی ہیں۔ ان معاملات پر غور کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی آرمی اور انٹر سروس انٹیلیجنس اس کام میں شامل ہے۔ اپنے ہی شہریوں کے خلاف اس طرح کا تشدد پاکستان کی سرزمین پر ہو رہا ہے اور لاگاتار ہو رہا ہے۔
دسمبر 2019میں پاکستان کی ایک ایجنسی نے رپورٹ شائع کیا کہ صرف اسی ایک سال میں جبراً غائب کئے گئے افراد کی تعاد کئی ہزار تھی۔ ان میں 2141معاملات پر اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا یا وہ معاملات پینڈنگ تھے۔ حالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد تو سرکاری ہے، اصل واقعات اس سے کہیں بہت زیادہ ہیں۔ پاکستان میں نہ صرف بلوچ، سندھی، اور پشتون خوف میں زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ ہندو، سکھ، احمدیہ، شیعہ اور عیسائی و بدھسٹ بھی خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے اور افراد ان حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔ اور اب کووڈ یعنی کورونا وائرس کے زمانے میں ان معاملات میں اور اضافی ہی ہوا ہے۔
.

indianarrative

Share
Published by
indianarrative

Recent Posts

Outdated infrastructure and transformer failures worsen electricity shortages in PoGB

The region of Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan (PoGB) is enduring an escalating electricity crisis that continues to…

8 minutes ago

Uyghur educational activist dies in custody of Chinese authorities

An Uyghur intellectual and education advocate, who was detained the night before his daughter's wedding…

3 hours ago

Create data-rich platform to benefit investigation officers: Amit Shah to NCRB

Union Home Minister Amit Shah has instructed the National Crime Records Bureau (NCRB) to develop…

3 hours ago

Brazil:163 workers rescued from “slave” like conditions from Chinese EV company BYD

Brazilian authorities have rescued 163 workers from conditions similar to "slavery" at a construction site…

4 hours ago

Water crisis worsens in PoJK as natural springs dry up

The water crisis in Pakistan-occupied Jammu and Kashmir (PoJK) has reached alarming levels as natural…

4 hours ago

UK House of Lords members express concern over China’s human rights violations in Tibet

On the 40th anniversary of the Sino-British Joint Declaration, members of the UK House of…

4 hours ago