قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اعلی تعلیم میں تبدیلی لانے والے سدھار کے موضوع پر منعقد پروگرام میں وزیراعظم شری نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پروگرام کا افتتاح کرتےہندوستان کی بنیاد بنے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ وہ قومی تعلیمی پالیسی ہے جو ہندوستان کی بنیاد تیار کرنے والی ہے۔
یہ وہ تعلیمی پالیسی ہے جس کا انتظار ہم گزشتہ چونتیس برسوں سے کر رہے تھے۔ یہ اکیسویں صدی کے نوجوانوں کی ضرورت کو پورا کرنے والی تعلیمی پالیسی ہے۔ اس کے نفاذ سے ملک طاقتور ہوگا۔ وزارت تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے مشترکہ طور پر اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تعلیمی پالیسی حال اور مستقبل کا خیال رکھنے والی ہے۔ ملک کے عوام اس تبدیلی کے خواہاں تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس قومی تعلیمی پالیسی کو لاگو کرنے کے لئے سیاسی عزم کی ضرورت تھی اور ہماری حکومت نے اس عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔
اپنی افتتاحی تقریر میں وزیراعظم نے رابندرناتھ ٹیگور کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور جیسی تعلیم کے خواہاں تھے وہ اس نیو ایجوکیشن پالیسی میں موجود ہے۔ وزیر اعظم نے ملک کے تمام ماہرین تعلیم سے گزارش کی کہ وہ اس تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے لئے آگے آئیں۔
انھوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ اس تعلیمی پالیسی کو تیار کرنے میں تین چار سال کا وقت لگا ہے۔ مسلسل چار سال کے غور و فکر کے بعد ماہرین کی ٹیم نے اسے آخری شکل دی۔ اس کے بعد بھی اس کے نفاذ کے لئے مشورے کے گے۔.
A passenger plane flying from Azerbaijan to Russia crashed near the city of Aktau in…
Union Home and Cooperation Minister Amit Shah on Wednesday dedicated more than 10,000 newly established…
Apple has confirmed that the upcoming iOS 18.2.1 update is in the works for iPhone…
Residents of the Qamri area in Astore district in Pakistan-occupied Gilgit Baltistan(PoGB), are facing a…
A passenger plane travelling from Azerbaijan to southern Russia with 67 people on board crashed…
Prime Minister Narendra Modi on Wednesday inaugurated and laid the foundation stone of multiple development…