Categories: Urdu

نوبل انعام یافتگان نے دنیا کے سب سے کمزور بچوں کی حفاظت کے لئے امیر ملکوں سے ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی مدد مانگی

نوبل انعام یافتگان اور دیگر عظیم لوگوں نے دنیا کے سب سے کمزور بچوں اور حاشیہ پر کھڑے بچوں کی حفاظت کے لئے دنیا کے امیر ترین ممالک سے ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی مدد مانگی ہے۔ لاریٹس اور لیڈرس فیر شیر فار چلڈرن کے پروگرام میں آخری سیشن میں کچھ نوبل انعام یافتگان اور دیگر عالمی نیتاوں نے یہ مانگ کی کہ کووڈ 19وبا سے دنیا بھر کے بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی حفاظت اور ان کی بہبود کے لئے فوری مدد درکار ہے۔ کیلاش ستیارتھی کے ٹرسٹ چلڈرن فائونڈیشن کے امریکی چیپٹر نے اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں دنیا بھر کے ماہرین نے غور و فکر کیا کہ کورونا وائرس کی وبا نے سب سے زیادہ بچوں کو متاثر کیا ہے۔
عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ ایک پوری نسل کو برباد ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے کم از کم ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی فوری مدد درکار ہے۔ اس موقع پر لاریٹس اینڈ لیڈرس فار چلڈرن سمٹ کے بانی نوبل انعام یافتہ بچوں کے حقوق کے لیے لڑنے والے کیلاش ستیارتھی نے بچوں کو ان کا مناسب حصہ یعنی Fair Share کی بات کی۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ اس سمٹ میں دنیا بھر کے مختلف بڑی شخصیات نے جس طرح بچوں کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے وہ قابل اطمینان ہے۔ انھوں نے اس بات پہ افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کی مختلف حکومتوں نے دنیا کے سب سے کمزور بچوں کی حفاظت کے لئے جو 8ٹریلین امریکی ڈالر کی مدد دینے کا وعدہ کیا تھا وہ ابھی پورا نہیں ہوا ہے۔ آٹھ ٹریلین امریکی ڈالر کی مدد کا وعدہ تو کیا گیا تھا لیکن اس کا ایک فیصد رقم بھی ابھی تک نہیں دیا گیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ پوری رقم ریلیز کی جائے تاکہ بچوں کو بچایا جا سکے۔
اس سمٹ میں دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں کے سرکاری ڈیلیگیٹس نے اپنی بات رکھی۔ اس سمٹ میں پانچ ہزار سے زائد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ان شرکاء میں اکادمک دنیا کے لوگ بھی تھے اور وہ لوگ بھی شریک ہوئے جو بچوں کے حقوق کے لئے کام کرتے ہیں۔ ان اہم شخصیات میں کیلاش ستیارتھی کے علاوہ تبت کے دھرم گرو دی دلای لاما ، سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوفوین، ہندوستان کی مرکزی وزیر شریمتی اسمرتی ایرانی، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈوس گھیبریسس، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گاے رایڈر، یونیسیف کی ڈایریکٹر ہینیرٹا فور، برطانیہ کے سابق وزیراعظم گارڈن براؤن،، وغیرہ شامل تھے۔
سمٹ کے اختتامی اجلاس میں نوبل انعام یافتہ شری کیلاش ستیارتھی نے کورونا سے متاثر بچوں کی حفاظت اور بہبودی کے لئے دنیا کو متحد ہونے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ فیر شیر کی مانگ صرف ایک مانگ نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کو ایک نئی زندگی دینے کا نعرہ ہے۔ ہم اپنے بچوں کو لاچار نہیں چھوڑ سکتے۔ فیر شیر دنیا بھر کے کمزور بچوں کے لئے ہمارا ایک وعدہ ہے۔ اس موقع پر او ای سی ڈی کے جنرل سیکرٹری جوس اینجل کوریا نے کہا کہ بچوں کو ترقیاتی منصوبوں اور اصولوں کے مرکز میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ سماج کے سب سے کمزور لوگوں یعنی بچوں کی زندگی اور بہبود کی حفاظت کو اولیت دی جانی چاہئے۔ سچ بات یہ ہے کہ سماج کے سب سے کمزور اور حاشیہ پر کھڑے ہوئے بچے اس مہاماری میں سب سے زیادہ غیر محفوظ اور مظلومیت کے شکار ہوئے ہیں۔ ہم تمام ممالک سے یہ یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں کہ بچوں کو ان کا بنیادی حق ملے۔ .

indianarrative

Share
Published by
indianarrative

Recent Posts

India, Greece discuss Operationalisation of IMEC corridor; collaboration in shipbuilding

Union Minister of Ports, Shipping and Waterways, Sarbananda Sonowal, had a bilateral meeting with his…

24 minutes ago

Nigeria’s national award to PM Modi recognition of his leadership in strengthening links with Global South: Jaishankar

External Affairs Minister S Jaishankar said on Monday that conferment of Nigeria's national award 'Grand…

3 hours ago

Russia slams Biden’s decision allowing Ukraine to strike Russia, terms it “new round of escalation”

Russia has strongly condemned outgoing US President Joe Biden's decision allowing Ukraine to strike deep…

3 hours ago

Crisis in PoJK: Deforestation devastates environment and livelihoods

In Pakistan-occupied Jammu and Kashmir (PoJK), an alarming environmental crisis is rapidly unfolding. Once home…

4 hours ago

UK Minister Catherine West reaffirms commitment to strengthen bilateral ties with India

In a significant show of commitment to enhancing bilateral relations, Catherine West, the UK Minister…

5 hours ago

Tibetan Parliamentary Delegation advocates for stronger support for Tibet at Patna conference

A Tibetan parliamentary delegation, comprising Parliamentarians Tenpa Yarphel and Lopon Thupten Gyaltsen, called for robust…

6 hours ago