فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے جنرل نرونے لداخ میں
فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے جنرل نرونے لداخ میں
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو مشرقی لداخ میں تازہ واقعات کی اطلاع دینے کے ایک دن بعد فوج کے سربراہ جنرل مکند نرونے ااج خود فوجی تیاریون کاجائزہ لینے کےلئے دو دن کے دورے پر لداخ پہنچے مشرقی لداخ میں ایکچوؤل لائن آف کنٹرول پر چین کے ساتھ قریب چار مہینے سے جاری تعطل کے دوران پچھلے ہفتے ایک بار پھر تناؤ بڑھ گیا کیونکہ چین نے پیگونگ جھیل کے جنوبی کنارے کے نزدیک ایک بار پھر دونوں فریقوں کے اتفاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صورت حال کو بدلنے کی کوشش کی۔ ہندوستان فوج نے اس کوشش کو ناکام کردیا اور اس علاقے میں اپنا موقف مضبوط کرتے ہوئے استراتجک اہمیت کے اونچائی والے علاقوں پر ڈیرا ڈال لیا۔ اس کے بعد سے علاقے میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
فوج کے ذرائع کے مطابق فوج کے سربراہ آج صبح لداخ پہنچے جہاں وہ سینئر افسروں کے ساتھ فوج کے ذریعہ کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
جنرل نرونے نے ایک دن پہلے ہی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر دفاع کو لداخ میں ایکچوؤل لائن آف کنٹرول پر تازہ حالات سے مطلع کرایا تھا۔انہوں نے حالات سے نمٹنے کےلئے فوج کی تیاریوں اور مستقبل کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے منگل کو ایک بار پھر جارحانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوشش کی تھی۔ چین مسئلوں کے حل کےلئے کمانڈر سطح کے مذاکرات جاری رہنے کے باوجود اس طرح کی حرکتیں کر حالات کو بگاڑنا چاہتا ہے۔
اس دوران تناؤ کم کرنے اور حالات معمول پر لانے کےلئے دونوں اور فوجی افسروں کے درمیان دور کی بات چیت ہوچکی ہے لیکن اس کوئی پختہ نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔
.
On the 4th death anniversary of human rights activist Karima Baloch, the Baloch Yakjehti Committee…
External Affairs Minister S Jaishankar will visit the US from December 24-29 to discuss key…
Students at the Bolan Medical College (BMC) in Balochistan's Quetta entered the 27th day of…
The intensifying cutting of trees for firewood in Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan (PoGB) is not only worsening…
A group of retired judges, bureaucrats, Army officials and other civil society members have penned…
Israel and Slovakia signed a 2 billion shekel (USD 582 million) agreement on Monday to…