Categories: Urdu

صدر جمہوریہ ہند نے معمر اداکار پریش راول کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ سوسائٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا

صدر جمہوریہ ہند نے معمر اداکار پریش راول کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ سوسائٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا

مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے جناب پریش راول کو مبارکباد پیش کی

نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے نئے چیئرمین کو 4 برسوں کے لئے این ایس ڈی سوسائٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا

معمر اداکار پریش راول کو صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند کے ذریعہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ سوسائٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے جناب پریش راول کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی صلاحیت سے ملک کے طلبا اور فنکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

جناب پریش راول کو 4 برسوں کے لئے این ایس ڈی سوسائٹی کے چیئر مین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ جناب راول تھیئٹر اور فلم کے ایک عمدہ اداکار ہیں۔ وہ فلم اور تھیئٹر صنعت سے تقریباً چار برسوں سے وابستہ ہیں جس کے لئے انہوں نے متعدد ایوارڈ بھی جیتے ہیں جن میں 1994 بہترین معاون اداکار کے لئے جیتا گیا پروقار قومی ایوارڈ بھی شامل ہے۔ تفریحی صنعت کے لئے ان کے ذریعہ دیے گئے تعاون کے لئے، 2014 میں انہیں بھارت کے چوتھے سب سے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ، پدم شری، سے بھی نوازا گیا۔ وہ سابق رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس تقرری پر نیشنل اسکول آف ڈرامہ سوسائٹی کے نائب چیئرمین، ڈاکٹر جناب ارجن دیو چرن نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس عہدے کے لئے پریش جی کی تقرری کے حکومت کے فیصلہ سے ہم بے حد خوش ہیں۔ ہمارے طلبا، فیکلٹی کے ممبران اور دیگر افراد معمر اداکار کے ساتھ کام کرکے مستفید ہوں گے۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کو اس میدان میں ان کے طویل تجربے سے بہت فائدہ حاصل ہوگا۔‘‘

نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائرکٹر انچارج، پروفیسر سریش شرما نے کہا، ’’نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے نئے چیئرمین کے طور پر جناب پریش راول کا خیر مقدم کرنے پر ہمیں بے حد مسرت ہو رہی ہے۔ تھیئٹر سے وابستہ ایک معمر شخصیت کے طور پر، پریش جی کے پاس زبردست تجربہ ہے جس سے ہمارے طلبا مستفید ہوں گے، ساتھ ہی فیکلٹی اور اسکول ان کے تجربات سے ایک نئی سمت حاصل کرے گا۔ ان کا تعاون اور رہنمائی نئی بلندیاں سرکرنے کے لئے نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی نمو کو مہمیز کریں گے۔‘‘

نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے اسٹاف ممبران اس بات سے ازحد خوش ہیں کہ ایک زبردست اداکار اور ایک بہترین انسان ان کے ادارے کا چیئرمین مقرر ہوا ہے۔ پورا این ایس ڈی کنبہ، جو بھارت کو ایک وشو گورو بنانے کی غرض سے بھارتی ثقافت کے لئے اہم کردار کر رہا ہے، کیمپس میں ان کے خیرمقدم کے لئے اور ادارے کی ترقی کے لئے جذبہ ایثار اور عزم مصمم کے ساتھ کام کرنے کی غرض سے ویژن ساجھا کرنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔

نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا مختصر تعارف (این ایس ڈی) :

1959 میں قائم کیا گیا، نیشنل اسکول آف ڈرامہ، وزات ثقافت حکومت ہند کے مکمل طور پر مالی تعاون کے ذریعہ کام کرنے والا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ دنیا کے اہم ترین تھیئٹر تربیتی اداروں میں سے ایک این ایس ڈی کی شروعات سنگیت ناٹک اکادمی کے تحت ہوئی اور 1975 میں اس نے ایک آزاد ادارے کی شکل اختیار کر لی۔ یہ ادارہ تھیئٹر کے مختلف پہلوؤں سے متعلق، 3 برس کا کل وقت رہائشی تربیتی پروگرام فراہم کرتا ہے۔ اس ادارے کے سابق طلبا اور فیکلٹی ممبران نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ یہ ادارہ آرٹس کے میدان میں اپنی نمایاں حیثیت برقرار رکھے۔ متعددتھیئٹر پرکٹشنرز جو اس محترم ادارے سے تربیت حاصل کر چکے ہیں، جن میں ڈرامہ نگار، اداکار، ڈائرکٹرس، سیٹ اور لائٹ ڈیزائنر اور موسیقار حضرات شامل ہیں، نے اس بھارتی تھیئٹر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور اس کام کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تھیئٹر کے علاوہ، این ایس ڈی کے سابق طلبا کی فنکارانہ صلاحیتوں نے میڈیا سے وابستہ دیگر شعبوں میں بھی اکثر ناقابل تسخیر اثرات مرتب کیے ہیں۔ این ایس ڈی کے دو سرگرم ذیلی ادارے ہیں – دی ریپرٹری کمپنی اور تھیئٹر۔اِن ایجوکیشن کمپنی (ٹی آئی ای) جن کا آغاز بالترتیب 1964 اور 1989 میں ہوا۔ اس ادارے کی رسائی کو دور دور تک پہنچانے کے لئے این ایس ڈی، نئی دہلی کے علاوہ وارانسی، گنگ ٹوک، اگرتلہ اور بنگلورو میں چار مراکز قائم کیے جا چکے ہیں۔.

indianarrative

Share
Published by
indianarrative

Recent Posts

Protests erupt across PoGB over Kurram attack, shia community seeks justice

Protest demonstrations broke out across different areas of Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan after Friday prayers, with thousands…

5 hours ago

UKPNP Slams Pakistan’s Unconstitutional Presidential Order in PoJK

Jamil Maqsood, the President of the Foreign Affairs Committee of the United Kashmir People's National…

9 hours ago

Meeting of ASEAN-India Trade in Goods Agreement committee concludes in Delhi

The 6th meeting of the ASEAN-India Trade in Goods Agreement (AITIGA) Joint Committee concluded in…

9 hours ago

US adds 29 Chinese firms to Uyghur Forced Labor Prevention Act Entity list

The US Department of Homeland Security (DHS), on behalf of the Forced Labor Enforcement Task…

9 hours ago

Tibetan Parliament-in-Exile calls for UK’s action on China’s Abuses

A delegation from the Tibetan Parliament-in-Exile (TPiE), led by Speaker Khenpo Sonam Tenphel and accompanied…

10 hours ago

Indian Dornier 228 aircraft flypast on the sidelines of India-CARICOM Summit

On the sidelines of the 2nd India-CARICOM Summit, leaders of the member countries witnessed a…

10 hours ago