Categories: Urdu

شہادت دے کے ملی ہے آزادی

جنگ آزادی کی تحریک ایک بڑی تحریک تھی۔ ہزاروں قربانیوں کے بعد آزادی کی نعمتوں سے نوازا گیا۔ ہمارا پیارا ملک ہندوستان انگریزی حکومت کا غلام تھا۔ انگریز ہم پہ طرح طرح کے مظالم ڈھاتے تھے۔ وہ ہندوستان کے ہر شہری کے ساتھ ناروا سلوک کیا کرتے تھے۔
انگریزوں سے آزادی کے لئے ہم نے مل کر کام کیا۔ اس عظیم ملک کے ہندو مسلمان سکھ عیسائی، بودھ ، جین ، پارسی سبھی نے مل کر تحریک آزادی میں حصہ لیا۔ اپنی اپنی قربانیاں پیش کیں۔ مادر وطن پر جانوں کا نظرانہ پیش کیا تب جاکر آزادی کی نعمت ہمیں حاصل ہوئی ۔
آزادی کا حصول آسان نہیں تھا۔ اٹھارہ سو ستاون کی پہلی جنگ آزادی جب ناکام ہو گئی تو سب کے حوصلے پست تھے۔ ہندوستان کے عوام کو لگتا تھا کہ سارے راستے بند ہیں۔ ایسے ماحول میں ہمارے رہنماؤں نے ایک نیا قدم اٹھایا۔ حکمت عملی بنای۔ اور ملک کے نوجوانوں کے اندر جوش و خروش بھر دیا۔ اب گاندھی جی جب میدان عمل میں آے تو ایک نیا انقلاب آیا۔ ملک کے سبھی ہندو مسلمان سکھ عیسائی مل کر جنگ آزادی میں سرگرم حصہ لینے کے لئے آگے آئیں۔
گاندھی جی سے پہلے بال گنگادھر تلک اور گوپال کرشن کوکھلے نے راہ دکھانے کا کام کیا تھا۔ بال بال اور لال کے نام سے انگریز افسر کانپنے لگے تھے۔ بال مطلب بال گنگادھر تلک، پال مطلب بپن چندر پال اور اور لال مطلب لالا لاجپت رائے۔ ان تینوں رہنماؤں نے ملک کے نوجوانوں میں جوش و جذبہ بھر دءا۔ پھر جب گاندھی جی میدان میں آئے تو ایک نیا روپ ملا تحریک آزادی کو۔ اسی کے ساتھ ایک گرم دل بھی متحرک تھا ، جو مانتا تھا کہ انگریز آسانی سے آزادی نہیں دینے والے۔ وہ طاقت کی زبان ہی سمجھیں گے۔ اس لئے انگریزوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ لیکن گاندھی جی اہنسا یعنی عدم تشدد میں یقین رکھتے تھے۔ وہ کسی بھی صورت میں حصول آزادی کے لئے تشدد کے حق میں نہیں تھے۔
سردار بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، راج گرو، سکھ دیو، بتو کیسور دپ وغیرہ طاقت کے دم پہ انگریزوں کو اس ملک سے بے دخل کرنا چاہتے تھے جبکہ گاندھی جی اور ان کے دیگر رفیق چاہتی تھے کہ عدم تشدد کے ذریعے ہی آزادی کی لڑائی لڑی جائے۔ اس کام میں پنڈت جواہر لال نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد گاندھی جی کے ساتھ ساتھ تھے۔ .

IN Bureau

Share
Published by
IN Bureau

Recent Posts

Protests erupt across PoGB over Kurram attack, shia community seeks justice

Protest demonstrations broke out across different areas of Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan after Friday prayers, with thousands…

8 hours ago

UKPNP Slams Pakistan’s Unconstitutional Presidential Order in PoJK

Jamil Maqsood, the President of the Foreign Affairs Committee of the United Kashmir People's National…

11 hours ago

Meeting of ASEAN-India Trade in Goods Agreement committee concludes in Delhi

The 6th meeting of the ASEAN-India Trade in Goods Agreement (AITIGA) Joint Committee concluded in…

11 hours ago

US adds 29 Chinese firms to Uyghur Forced Labor Prevention Act Entity list

The US Department of Homeland Security (DHS), on behalf of the Forced Labor Enforcement Task…

11 hours ago

Tibetan Parliament-in-Exile calls for UK’s action on China’s Abuses

A delegation from the Tibetan Parliament-in-Exile (TPiE), led by Speaker Khenpo Sonam Tenphel and accompanied…

12 hours ago

Indian Dornier 228 aircraft flypast on the sidelines of India-CARICOM Summit

On the sidelines of the 2nd India-CARICOM Summit, leaders of the member countries witnessed a…

12 hours ago