English News

indianarrative
  • youtube
  • facebook
  • twitter

شائستہ عنبر تین طلاق اور ہندوستانی مسلم عورت

شائستہ عنبر تین طلاق اور ہندوستانی مسلم عورت

ہندوستان میں جب بھی عورتوں کی فلاح کی بات ہوگی تو محترمہ شائستہ عنبر کا نام عزت سے لیا جاےگا . آج سے پندرہ سال پہلے جب مسلمان عورتوں کے حق میں بولنے والے کہیں دور دور تک نظر نہیں آ رہے تھے اس وقت محترمہ شائستہ عنبر نے آواز بلند کی. سن ٢٠٠٥ میں انہوں نے آل انڈیا مسلم وومن پرسنل لا بورڈ قایم کیا . محترمہ شائستہ عنبر آل انڈیا مسلم وومین پرسنل لا بورڈ کی صدر ہیں۔ مسلم وومن پرسنل لا بورڈ کا قیام ایک انقلابی قدم تھا . شائستہ عنبر پر ہر طرف سے حملہ ہوا لیکن یہ خاتون غریب اور بے سہارا مسلم عورتوں کی حمایت میں پورے عزم اور حوصلے سے کھڑی ہو گیئ.
شائستہ عنبر اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں رہتی ہیں. بیحد پڑھی لکھی اور سمجھدار خاتون ہیں. اپنے سینے میں ایک درد مند دل رکھتی ہیں . جو غریب ، بے سہارا مسلم عورتیں ہیں انکے حق کے لئے شائستہ عنبر ہمیشہ لڑتی رہی ہیں. انکی سوچ بہت عمدہ ہے. وو سب کا بھلا سوچنے والی خاتون ہیں. وہ اسلام کو بدنام کرنے والے مولوی حضرات سے ہمیشہ اکیلے لڑتی رہی ہیں.
مسلمانوں میں جس طرح طلاق کو مزاق بنا کے رکھ دیا گیا تھا اس سے نہ جانے کتنی مسلمان عورتوں کی زندگی برباد ہو چکی تھی . شائستہ عنبر ہمیشہ اس دکھ میں رہتی تھیں کی مسلم . سماج سے یہ غیر شرعی تین طلاق کی بیماری کو کیسے دور کیا جائے. ان کا ماننا ہے کہ غیر شرعی طریقہ سے دی جانے والی طلاقیں شوہر ، بیوی اور بچوں کے لئے بھی زحمت اور عذاب بن گی ہیں۔ حلالہ جیسی غیر شرعی عمل کو زنا کاری کا چور راستہ بنا دیا۔ کچھ لوگوں نے دین سے اور قرآن پاک کی آیات سے توڑ مروڑ کر کھلواڑ کیا۔ یہ بہت غلط اور تکلیف دہ بات تھی۔
جب تین طلاق کو ختم کرنے والا قانون پاس ہوا تو تمام عورتوں کو خوشی ہوئی . شائستہ عنبر نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کیا ک آپ نے مسلمان عورتوں کو ایک نئی زندگی دے دی ہے. تین طلاق کا بل جب پاس ہوا تو سب سے زیادہ خوشی جن لوگوں کو ہوئ ان میں شائستہ عنبر کا نام سرے فہرست تھا .کیونکہ وہ ایک زمانے سے تین طلاق کی بیماری کو دور کرنے کی مانگ کر رہی تھیں. اس مانگ کو پورا کرانے کے لئے شائستہ عنبر نے زمینی سطح پر لڑائی کی ہے. وو اکیلے سماج کے ٹھیکیداروں سے لڑتی رہی ہیں. انکی کوشش کامیاب ہوی جب اس ملک کے پی ایم شری نریندر مودی جی نے لوک سبھا میں اعلان کیا کہ تین طلاق کو ختم کرنے کے لئے قانون بنایا جا رہا ہے. اور آخر میں وو قانون بنا اور شائستہ عنبر کا وہ خواب پورا ہوا۔ ا . .