سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کا 31اگست کو دہلی کے آرمی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی84سال کے تھے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ انھیں پھیپھڑوں میں انفکشن کی شکایت تھی۔
دس اگست کو انھیں دہلی کے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل میں ایڈمت کیا گیا تھا۔ جہاں امرجنسی میں ان کی برین سرجری ہوی تھی۔ برین سرجری کے بعد ان کو وینٹیلیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ درمیان میں ایک دو روز ان کی طبیعت میں سدھار کی خبریں موصول ہوئی تھیں لیکن پھر ان کی طبیعت بگڑتی چلی گئی۔ ان کے بیٹے اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ ابھیجیت مکھرجی اور ان کی بیٹی سرمشٹھا مکھرجی اکثر ان کی طبیعت کی خرابی کی خبریں دیتے رہے تھے۔
سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کے صاحب زادے ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی کہ ان کے والد پرنب مکھرجی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انھوں نے لکھا کہ "" نہایت دکھ اور غم کے ساتھ آپ سب کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ آر آر ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی بہترین کوششوں کے باوجود میرے والد شری پرنب مکھرجی کا ابھی ابھی انتقال ہو گیا ہے۔ ملک بھر کے عوام کی دعاؤں، عبادات اور پرارتھنا کے بعد بھی ان کو بچایا نہیں جا سکا۔ ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں۔""
یہ خبر نہایت غم انگیز ہے کہ سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کے انتقال سے ایک دور کا خاتمہ ہو گیا۔ انھوں نے پوری ایمانداری سے بھارت ماتا کی خدمت کی۔ آج ملک اپنے ایک سپوت کے اس دنیا سے چلے جانے کا سوگ منا رہا ہے۔
بھارت رتن پرنب مکھرجی جدید و قدیم کا سنگم تھے۔ ان کے انتقال پر ہم ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور ملک کے تمام شہریوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
پرنب مکھرجی اپنے سیاسی زندگی میں کبھی کسی تنازعہ کا شکار نہیں ہوئے۔ پانچ دہائیوں پر محیط ان کی سیاسی زندگی بے داغ رہی ہے۔ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں طور پر قابل احترام تھے۔
ملک کے اولین شہری کے طور پر بھی وہ عام آدمی سے جڑے رہے۔ انھوں نے راشٹرپتی بھون کو عوام کے قریب لانے کا کام کیا۔ موجودہ صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند نے اپنے ایک ٹویٹ میں سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرنب دا نے خود کو ہز ایکسسیلینسی کی امیج سے باہر نکال لیا تھا۔ وہ عوام کے راشٹرپتی تھے۔
کانگریس کے اس عظیم لیڈر کو گزشتہ سال بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ آج پورا ملک سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کے لئے سوگوار ہے۔.
Students at the Bolan Medical College (BMC) in Balochistan's Quetta entered the 27th day of…
The intensifying cutting of trees for firewood in Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan (PoGB) is not only worsening…
A group of retired judges, bureaucrats, Army officials and other civil society members have penned…
Israel and Slovakia signed a 2 billion shekel (USD 582 million) agreement on Monday to…
Protests against the prolonged road closures in Kurram persisted on Sunday, as residents held a…
Sikyong Penpa Tsering, the political leader of the Central Tibetan Administration (CTA), has successfully concluded…