سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کی طبیعت اور بگڑ کی ہے۔ سوموار اکتیس اگست کو ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔
دہلی میں واقع آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل نے کہا ہے کہ ان کی پھیپھڑوں میں بہت زیادہ انفکشن ہوا ہے۔ سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی گزشتہ21دنوں سے اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔ برین سرجری کے بعد سے ہی ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اسپتال کے افسران نے بتایا ہے کہ کل کے مقابلے آج سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت اور خراب ہوی ہے۔
اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شری پرنب مکھرجی ڈیپ کوما میں ہیں اور انھیں وینٹیلیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔
پچھلے ہفتے پرنب مکھرجی کی طبیعت ذرا بہتر ہوی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے صحت یاب ہونے کو لے کر کچ امیدیں ظاہر کی تھیں۔ لیکن کل سے ان کی طبیعت میں سدھار ہونے کے بجائے اور گراوٹ آئی ہے۔
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو جب دس اگست کو اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا تو وہ کورونا پازیٹیو بھی تھے۔ انھیں امرجنسی سرجری کے لئے دہلی کے آرمی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ تب سے ان کی طبیعت میں سدھار نہیں نظر آ رہا ہے۔ .
External Affairs Minister S Jaishankar was awarded the Sri Chandrasekarendra Saraswathi National Eminence Award for…
Prime Minister Narendra Modi on Saturday visited the Gulf Spic Labour Camp in Kuwait, where…
INS Tushil made its first port call to London as a part of its maiden…
Prime Minister Narendra Modi, arrived in Kuwait with a rousing welcome, as members of the…
Prime Minister Narendra Modi arrived in Kuwait to a warm welcome on Saturday. He is…
The Indian Space Research Organisation (ISRO) and the European Space Agency (ESA) have signed an…