ریلوے نےگزشتہ برس اسی مدت کے دوران سامان کی نقل وحمل میں10فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا ہے
ہندوستانی ریلوے نے مشن موڈ کے طور پر گزشتہ برس اسی مدت کے لئے پچھلے سال کی آمدنی کے ساتھ ساتھ سامان کی نقل وحمل میں بڑے فرق کے ساتھ واضح اضافہ حاصل کیا
6ستمبر 2020تک ستمبر 2020 کے مہینے میں سامان کی نقل وحمل گزشتہ برس اسی مد ت کے لئے ،مالی اور لوڈنگ ،دونوں اعتبارسے ، زیادہ رہی
گزشتہ برس میں اسی مدت کے لئے لوڈنگ کے مقابلے اس سال لوڈنگ 10 فیصد سے زیادہ رہی جبکہ سامان کی نقل وحمل سے ہونے والی آمدنی گزشتہ برس اسی مدت کی آمدنی کے مقابلے میں 129.68 کروڑروپے زیادہ رہی ہے
6ستمبر 2020 تک ستمبر 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 19.19 ملین ٹن کی رہی جو کہ اسی مدت کے لئے پچھلے سال کی لوڈنگ کے مقابلے میں 10.41فیصد ( 1.81 ملین ٹن ) زیادہ ہے
ہندوستانی ریلو ے کی نقل وحمل کی تحریک کو بہت زیادہ مرغوب بنانے کے لئے ہندوستانی ریلوے میں بڑ ی تعداد میں رعایتیں نیز ڈسکاؤنٹ بھی دئے جارہے ہیں
– مشن موڈ پر ، ہندوستانی ریلوے سامان کی لوڈنگ 6ستمبر 2020 تک ستمبر 2020 کے مہینے کے لئے پچھلے برس اسی مدت کے لئے لوڈنگ اور کمائی دونوں سے زیادہ رہی ہے۔
6ستمبر 2020 تک ستمبر 2020 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 19.19 ملین ٹن کی رہی جو کہ اسی مدت کے لئے پچھلے سال کی لوڈنگ(17.38 ملین ٹن ) کے مقابلے میں 10.41فیصد ( 1.81 ملین ٹن ) زیادہ ہے۔اس مدت کے دوران بھارتی ریلوے نے سامان کی لوڈنگ سے 1836.15 کروڑروپے کمائے جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی کمائی (1706.47 کروڑروپے) کے مقابلے میں بھی 129.68 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
6ستمبر 2020 تک ستمبر کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 19.19 ملین ٹن رہی جس میں 8.11 ملین ٹن کوئلہ، 2.59 ملین ٹن ابرک ، 1.2 ملین ٹن اناج ، 1.03 ملین ٹن فرٹیلائزر اور 1.05 ملین ٹن سیمنٹ شامل ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہےکہ ہندوستانی ریلو ے کی نقل وحمل کی تحریک کو بہت زیادہ مرغوب بنانے کے لئے ہندوستانی ریلوے میں بڑ ی تعداد میں رعایتیں نیز ڈسکاؤنٹ بھی دئے جارہے ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سامان کی نقل وحرکت میں بہتری کو آئندہ زیرو پر مبنی ٹائم ٹیبل میں ادارہ جاتی اور کمپنی جاتی بنایا جائے گا۔
بھارتی ریلوے کووڈ-19 کو ہمہ جہتی کارکردگی کو فروغ دینے کے لئے ایک موقع کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ اتنے برے حالت مب بھی اگر انڈین ریلوے نے بہتر کیا ہے تو اسکا کریڈٹ ریلوے منسٹر کے ساتھ ساتھ ملک کے وزیراعظم کو بھی ملنا چاہیے . ( بشکریہ پریس انفارمیشن بیورو آف انڈیا ، بھارت سرکار ) .
On the 4th death anniversary of human rights activist Karima Baloch, the Baloch Yakjehti Committee…
External Affairs Minister S Jaishankar will visit the US from December 24-29 to discuss key…
Students at the Bolan Medical College (BMC) in Balochistan's Quetta entered the 27th day of…
The intensifying cutting of trees for firewood in Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan (PoGB) is not only worsening…
A group of retired judges, bureaucrats, Army officials and other civil society members have penned…
Israel and Slovakia signed a 2 billion shekel (USD 582 million) agreement on Monday to…