دس ستمبر کو رافیل، فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے کی شان بنے گا
آئندہ 10 ستمبر کا دن ہندوستانی فضائیہ کے لیے کافی اہم ہے جسے جدید جنگی طیاروں کی کمی کا سامنا تھا۔ خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے کی استعداد رکھنے والا یہ طیارہ فرانس سے خریدا گیا ہے اور اس دن فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے میں رسمی طور پر شامل ہونے کے بعد یہ اس کی شان بنے گا۔ فضائیہ کے لیے پانچ رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ گذشتہ جولائی میں ہی ہندوستان آ گئی تھی۔
فضائیہ کی جانب سے آج سرکاری طور پر توثیق کی گئی ہے کہ ان طیاروں کو 10 ستمبر کو انبالہ فضائیہ اسٹیشن میں، فضائیہ میں رسمی طور پر شامل کیا جائے گا۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فرلورینس پارلے بھی اس موقع پر ہریانہ کے انبالہ میں واقع فضائیہ اسٹیشن میں موجود ہوں گے۔
فضائیہ نے 59 ہزار کروڑ روپیے کی لاگت سے فرانس سے 36 رافیل جنگی طیارہ خریدنے کا سودا کیا ہے۔ ان میں سے پانچ طیارے گذشتہ 29 جولائی کو ہندوستان آئے تھے اور چار طیاروں کی اگلی کھیپ کے اکتوبر میں آنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور چین کی سرحد پر ایک ساتھ دو محاذوں پر مہم کے لیے فضائیہ کے پاس رافیل جیسے طیارے کی بے حد سخت ضرورت بتائی جا رہی ہے۔
فضائیہ میں جنگی طیاروں کے اسکویڈرنوں کی منظوری کی تعداد 42 ہے لیکن گذشتہ برسوں میں اس میں اچھی خاصی کمی آئی ہے۔
.
Residents of Pakistan-occupied Gilgit Baltistan staged a mass protest against the ongoing violence, killings, and…
The Reserve Bank of India has allowed UPI to enable payments from KYC Prepaid Payment…
The US has issued over one million non-immigrant visas to Indians for the second year…
External Affairs Minister S Jaishankar held a meeting with his US counterpart Antony Blinken in…
Families of missing persons staged a protest in Hub Chowki, Balochistan, to mark the sixth…
The US Congressional-Executive Commission on China (CECC) has released its annual report, detailing ongoing human…