جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو اب ہندوستان کے کمپٹر ولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) ہونگے۔ ریاست جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد ریاست میں ایل جی کے تقرر کا مرحلہ آیا تو حکومت ہند کی نظر انتخاب گجرات کیڈر کے تیز طرار آئی اے ایس گریش چندر مُر مُو پہ پڑی۔ مسٹر مرمو ایک بڑی ذمہ داری کے ساتھ کشمیر بھیجے گئے تھے۔ انھوں نے بڑی حد تک اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کی۔ اب دو روز پہلے انھوں نے لفٹننٹ گورنر کے عہدے سے استفیٰ دے دیا۔ صدر جمہوریہ ہند نے ان کا استفیٰ منظور بھی کر لیا اور سابق مرکزی وزیر شری منوج سنہا کو جموں و کشمیر کا نیا لیفٹننٹ گورنر مقرر کر دیا گیا۔ اور اب جی سی مرمو کو ملک کا نیا CAGبنایا گیا ہے۔
ابھی تک راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر راجیو مہرشی سی اے جی کے عہدے پر تھے۔ راجیو مہرشی 7اگست کو رٹائر ہو رہے ہیں۔ اسی دن گریش چندر مرمو نئے CAGکا عہدہ سنبھال لیں گے۔ ساٹھ سالہ گریش چندر مرمو 1985بیچ کے گجرات کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ گزشتہ برس 29اکتوبر کو انھوں نے ریاست جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ تقریباً نو مہینے ریاست جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے عہدے پر رہے۔ موجودہ وزیر اعظم شری نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب مسٹر مرمو بطور چیف سیکریٹری کام کر چکے ہیں۔ گزشتہ برس جب انھیں جموں کشمیر کی اہم ذمہ داری دی گئی اس وقت وہ منسٹری آف فائننس میں سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ واضح رہے کہ CAGکا تقرر 6برسوں کے لئے ہوتا ہے۔ یا پھر 65سال کی عمر تک وہ اپنے عہدے پر کام کر سکتے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تمام اخراجات پر نظر رکھنا سی اے جی کے دفتر کا اہم کام ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے اکاؤنٹ کا آڈت CAGکا سب سے اہم کام ہے۔ سی اے جی کی رپورٹ کو پارلیامنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیا جاتا ہے اور اس پر بحث ہوتی ہے۔
.
The region of Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan (PoGB) is enduring an escalating electricity crisis that continues to…
An Uyghur intellectual and education advocate, who was detained the night before his daughter's wedding…
Union Home Minister Amit Shah has instructed the National Crime Records Bureau (NCRB) to develop…
Brazilian authorities have rescued 163 workers from conditions similar to "slavery" at a construction site…
The water crisis in Pakistan-occupied Jammu and Kashmir (PoJK) has reached alarming levels as natural…
On the 40th anniversary of the Sino-British Joint Declaration, members of the UK House of…