جناب راجیو کمار نے نئے الیکشن کمشنر کے طورپر عہدہ سنبھالا
نئیدہلی یکم ستمبر 2020۔جناب راجیو کمار نے بھارت کے نئے الیکشن کمشنر کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ جناب راجیو کمار چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ اور الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا کے ساتھ بھارت کے الیکشن کمیشن میں شامل ہوئے ۔
جناب راجیو کمار کا جنم 19 فروری 1960 کو ہوا تھا۔ وہ 1984 بیج کے انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس افسر ہیں۔حکومت ہند کی چھتیس سال سے زیادہ مدت کی اپنی خدمات کے دوران جناب راجیو کمار نے مرکز میں اور اپنی ریاست کے کیڈر بہار / جھارکھنڈ میں مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دی ہیں۔
جناب راجیو کمار کو بی ایس سی ،ایل ایل بی ، پی جی ڈی ایم اور ایم اے پبلک پالیسی کی اپنی تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد سماجی شعبے، ماحولیات اور جنگلات ،انسانی وسائل ، مالیات اور بینکنگ کے شعبے میں کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
زیادہ شفافیت، براہ راست شہریوں کو خدمات کی فراہمی ،بچولیوں کو ختم کرنےکے سلسلے میں موجودہ پالیسی میں ٹکنالوجی کے استعمال اور تبدیلیاں لانے پر ان کا بہت زوررہا ہے۔جناب راجیو کمار فروری 1920 میں حکومت ہندکے فائنانس سکریٹری کے طور پرسبکدوش ہوئے تھے۔ اس کے بعد اپریل 2020 سے 31 اگست 2020 تک وہ پبلک انٹر پرائزز سلیکشن بورڈ کے چیئر مین رہے ۔2015سے 2017 تک وہ عملے اورتربیت کے محکمے کے ایسٹبلشمنٹ افسر بھی رہے ۔اس سے قبل اخراجات کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری رہے۔ انہوں نے قبائلی امور کی
وزارت، ماحولیات اور جنگلات کی وزارت کے ساتھ ساتھ ریاستی کیڈر میں تعلیم کے محکمے میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔
جناب راجیو کمار ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور بھگتی سنگیت شسے بھی شغف بشکریہ پی آئ بی رکھتے ہیں ۔
.
Protest demonstrations broke out across different areas of Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan after Friday prayers, with thousands…
Jamil Maqsood, the President of the Foreign Affairs Committee of the United Kashmir People's National…
The 6th meeting of the ASEAN-India Trade in Goods Agreement (AITIGA) Joint Committee concluded in…
The US Department of Homeland Security (DHS), on behalf of the Forced Labor Enforcement Task…
A delegation from the Tibetan Parliament-in-Exile (TPiE), led by Speaker Khenpo Sonam Tenphel and accompanied…
On the sidelines of the 2nd India-CARICOM Summit, leaders of the member countries witnessed a…