بیروت کے گورنر ماروان عباود نے کہا ہے کہ یہ ایک قومی تباہی ہے۔ اس کے لئے انہوں نے کرپشن اور حد درجہ لاپرواہی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھں نے اس بھیانک حادثے کو جاپان کے ہروشما ناگاساکی کے حادثے کی طرح کا خطرناک حادثہ قرار دیا ہے۔
لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا تقابل چیرنوبل کے ایٹم بم حادثے سے ہونی چاہیئے۔ حالات بتاتے ہیں کہ یہ کوئی دہشت گردانا حملہ نہیں معلوم ہوتا ہے۔ یہ بہت خطرناک اور ناقابل معافی لاپرواہی اور کرپشن کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ یہ لوکل انتظامیہ کا بہت بڑا گناہ ہے۔ ابھی جو اموات ہوئی ہیں یا جو لوگ زخمی ہیں ان سے بھی زیادہ تباہی آنے والے دنوں میں دیکھنے کو ملے گی۔
منگل کے دن ہوے پیے در پے دو بھیانک دھماکوں نے پورے بیروت شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ لبنان کے افسران نے پورے بیروت شہر کو ایک ڈسٹربرڈ زون ڈکلیئر کر دیا۔ اب تک اس بھیانک حادثے میں 135 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انھیں اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لگاتار لوگ اپنے عزیزوں کی تصاویر جاری کر کے افسران سے گزارش کر رہے ہیں کہ ان کے عزیزوں کی تلاش کی جای۔
اس حادثے کے بعد تقریباً تین لاکھ لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ شہر کی آبادی کا تقریبا دس فیصد ہے ۔لبنان کے اسپتال پہلے سے ہی کووڈ 19 کے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ ایسے میں ہزاروں افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنا افسران کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایک تخمینہ کے مطابق اس حادثے میں تین ارب ڈالر کے املاک کے نقصان کا اندازہ ہے ۔
لبنان کی اقتصادی حالت پہلے سے ہی کمزور ہے۔ ایسے میں اس حادثے میں اور زیادہ پریشانی سامنے آ رہی ہے۔ پڑوسی ملک شام کی افرا تفری سے بھی لبنان کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے۔ اور اب یہ اربوں ڈالر کے نقصان کی مار پڑی ہے۔
.
The region of Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan (PoGB) is enduring an escalating electricity crisis that continues to…
An Uyghur intellectual and education advocate, who was detained the night before his daughter's wedding…
Union Home Minister Amit Shah has instructed the National Crime Records Bureau (NCRB) to develop…
Brazilian authorities have rescued 163 workers from conditions similar to "slavery" at a construction site…
The water crisis in Pakistan-occupied Jammu and Kashmir (PoJK) has reached alarming levels as natural…
On the 40th anniversary of the Sino-British Joint Declaration, members of the UK House of…