بھارت میں کووڈ۔19 مریضوں میں
ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 لاکھ سے متجاوز
بھارت میں جانچ ، پتہ لگانے اور علاج کی حکمت عملی کے ٹھوس نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ہندوستان میں ٹھیک ہونے کی شرح ایک ہی دن میں 70000 سے زائد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ یہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70،072 مریضوں کے ایک ہی دن میں ٹھیک ہونے کا سب سے زیادہ ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ کوویڈ 19 کے مریضوں کی اتنی بڑی تعداد میں اسپتالوں اور ہوم آئیسولیشن سے چھٹی پانے سے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر اب 77.23 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے کووڈ۔ 19 کے معاملہ میں شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، جو آج کے دن میں 1.73 فیصد کی نئی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ٹیسٹنگ کے ذریعہ جلد شناخت کی وجہ سے یومیہ بڑی تعداد میں معاملات سامنے آ رہے ہیں لیکن مریضوں کی بروقت اور مناسب طبی علاج معالجے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ نگرانی اور رابطہ کا پتہ لگانے سے مریضوں کے جلد ٹھیک ہونے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں ٹھیک ہونے اور اموات میں کمی آنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی مرحلہ وار کی حکمت عملی نے کام کیا ہے۔
کووڈ۔ 19 کے فعال معاملات (846،395) کے مقابلے میں بھارت میں 22.6 لاکھ سے زیادہ لوگ ٹھیک ہوئے ہیں ۔اس وقت فعال کیسز کی تعداد کل مثبت کیسوں کا صرف 21.04فیصد ہے۔
ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد آج 31 لاکھ (31،07،223) کو عبور کرچکی ہے۔ پانچ ریاستوں نے ٹھیک ہونے کی شرح میں کل ملا کر 60 فیصد کا تعاون دیا ہے۔ مہاراشٹرا میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ تقریباً 21 فیصد ہے ، اس کے بعد تمل ناڈو (12.63فیصد) ، آندھرا پردیش (11.91فیصد) ، کرناٹک (8.82فیصد ) اور اتر پردیش (6.14فیصد) ہیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر وزارت صحت کی ویب سائٹ دیکھیں .
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھ اور دیگر پوچھ گچھ کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میفہرست بھی وزارت صحت کی ویب سائٹ پے موجود ہے.
.
An Uyghur intellectual and education advocate, who was detained the night before his daughter's wedding…
Union Home Minister Amit Shah has instructed the National Crime Records Bureau (NCRB) to develop…
Brazilian authorities have rescued 163 workers from conditions similar to "slavery" at a construction site…
The water crisis in Pakistan-occupied Jammu and Kashmir (PoJK) has reached alarming levels as natural…
On the 40th anniversary of the Sino-British Joint Declaration, members of the UK House of…
After INS Tushil made its first port call to London as a part of its…