اسرائیل اور بحرین کے درمیان تاریخی امن معاہدہ
اسرائیل اور بحرین کے درمیان تاریخی امن معاہدہ
واشنگٹن،12ستمبر(یواین آئی) اسرائیل اور بحرین نے سفارتی تعلقات کو پوری طرح سے بحال کرنے کیلئے ایک تاریخی امن سمجھوتے کو منظوری دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی۔
بحرین نے متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر نے اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور بحرین صحیح معنوں میں سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفارتخانوں اور سفارتکاروں کا تبادلہ کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گا اور تعلیم، صحت، کاروبار، ٹیکنالوجی، سیکیورٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا آغاز کریں گے۔
بحرین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے آئندہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں اسرائیل سے باضابطہ طور پر تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے جہاں متحدہ عرب امارات بھی اسی تقریب میں اپنے معاہدے پر دستخط کرے گا۔
بیان کے مطابق بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نئی پیش رفت کے اعلان سے قبل جمعہ کو بات کی تھی۔
بحرین نے کہا کہ فون کال کے دوران بادشاہ نے دو ریاستی حل اور بین الاقوامی قراردادوں کے تحت اسٹریٹیجک آپشن کے طور پر وسیع ترامن تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔
.
On the 4th death anniversary of human rights activist Karima Baloch, the Baloch Yakjehti Committee…
External Affairs Minister S Jaishankar will visit the US from December 24-29 to discuss key…
Students at the Bolan Medical College (BMC) in Balochistan's Quetta entered the 27th day of…
The intensifying cutting of trees for firewood in Pakistan-occupied Gilgit-Baltistan (PoGB) is not only worsening…
A group of retired judges, bureaucrats, Army officials and other civil society members have penned…
Israel and Slovakia signed a 2 billion shekel (USD 582 million) agreement on Monday to…