English News

indianarrative
  • youtube
  • facebook
  • twitter

چینی فوجیوں سے لڑے تھے رسول گلوان ، جن کے نام پر ہے گلوان گھاٹی

چینی فوجیوں سے لڑے تھے رسول گلوان ، جن کے نام پر ہے گلوان گھاٹی

ہندوستان اور چین کے درمیان تنازعہ کے دوران ایک شخص کا نام ابھر کر سامنے آیا ہے وہ نام ہے غلام رسول گلوان کا جن کےنام پر اس گھاٹی کا نام گلوان گھاٹی رکھا گیا ہے ۔ واقعہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ ایک مسافر لیہہ کے علاقے میں پھنس گیا تھا اور باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں سوجھ رہا تھا۔ ایسے میں ایک چودہ سالہ نوعمر بچے نے ایک ندی سے ہوتے ہوئے راستہ سجھایا اور مسافر کو باہر نکالا۔
وہ مسافر اس نو عمر لڑکے کی سوجھ بوجھ سے بہت متاثر ہوا ۔ اور اس نے اس ندی کا نام اس نو عمر لڑکے غلام رسول گلوان کے نام پر گلوان ندی رکھا ۔ پھر اس کے آس پاس کی گھاٹی گلوان گھاٹی کےنام سے مشہور ہو گئی۔ اپنی کم عمری سےہی غلام رسول گلوان نے انگلینڈ، اٹلی، آیرلینڈ، اور امریکا کے مشہور کھوجی مسافروں کے ساتھ کھوجی سفر کی رہنمائی کیا تھا۔ ایک لگبھگ ختم ہو چکےقبایلی طبقے سے تعلق رکھنے والے غلام رسول گلوان کی کہانی دلچسپیوں سے بھرا ہوا ہے۔
چینی فوجی تب بھی ہندوستانی سرحد میں گھس کر مار پیٹ کرتے رہتے تھے۔ ایک بار کا واقعہ ہے کہ غلام رسول گلوان شام کو لوٹ کر جب اپنے فوجی کیمپ میں آے تو معلوم ہوا کہ کچھ چینی فوجیوں نے میجر اور ہیڈ مین کے ساتھ مار پیٹ کی ہے ۔ غلام رسول گلوان کو بہت غصّہ آیا، انھوں نے واپنے ساتھی کلام اور رمضان کو لے کر چینی فوجیوں کی جم کر دھلای کر دی۔ یہاں تک کہ وہ آ کر میجر صاحب سے معافی مانگنے لگے۔
دوسرے دن ان کے ساتھی کلام نے آ کر بتایا کہ بازار میں چینی ہمارے لوگوں کو پیٹ رہے ہیں ۔ غلام رسول گلوان فوراً وہاں پہنچے تو دیکھا کہ پورا بازار چینی فوجیوں سے بھرا پڑا ہے اور وہ ہندستانی لوگوں کو مار رہے ہیں ۔ غلام رسول گلوان فوراً لڑائی میں کود پڑے۔ چینی فوجیوں نے ان کا ڈنڈا توڑ دیا۔ ان پر بری طرح حملہ کیا ۔ غلام رسول گلوان زمین پر گر پڑے۔ چینی فوجی انھیں مرا ہوا سمجھ کر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
رسول گلوان نے ایک صوفی بزرگ کے کہنے پر اپنے نام میں پہلے غلام لفظ جوڑ لیا۔
.