English News

indianarrative
  • youtube
  • facebook
  • twitter

منوج سنہا بنے جموں و کشمیر کے لفٹننٹ گورنر

منوج سنہا بنے جموں و کشمیر کے لفٹننٹ گورنر

بی جے پی کے سینئر رہنما منوج سنہا کو جموں وکشمیر کا نیا لفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا تقرر جی سی مرمو کے اچانک استعفی دینے کے بعد ہوا ہے۔ ریاست میں 370 کے خاتمے کے ٹھیک ایک سال بعد منوج سنہا جموں وکشمیر کے لفٹننٹ گورنر بنایا گے ہیں۔
مسٹر مرمو تقریباً نو مہینے لفٹننٹ گورنر کے عہدے پر رہے۔ اس دوران انہوں نے کئی نمایاں کام کئے۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے مسٹر مرمو کا استعفی منظور کرنے کے بعد منوج سنہا کا تقرر کیا۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ بیان میں اس بات کا ذکر ہے کہ منوج سنہا کا تقرر ہوا ہے۔
منوج سنہا مرکزی حکومت میں کی اہم ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس مقام تک پہنچے ہیں۔ وہ اتر پردیش کے غازی پور لوک سبھا سیٹ سے جیت کر پارلیمنٹ میں پہنچے تھی۔ ریل منسٹری میں ریاستی وزیر بھی رہے۔ مسٹر سنہا ایک بہت مہذب اور سنجیدہ سیاستدان سمجھے جاتے ہیں۔
.